جج کو خاتون سے موبائل نمبر اور تصاویر مانگنی مہنگی پڑ گئیں – tansferg.shop

جج کو خاتون سے موبائل نمبر اور تصاویر مانگنی مہنگی پڑ گئیں

میرپور(نیوزڈیسک) کشمیری نژاد برطانوی شہری فرخندہ رحمنسے موبائل نمبر اور فوٹو مانگنا جج کو مہنگا پڑ گیا ، چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور راجہ شہزاد اکرم کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔دیگر ججز کو چارج تقویض کردیئے

تفصیلات کے مطابق آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/جج فیملی کورٹ میرپور محمد فاروق رشید کو تبدیل کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور تعینات کر دیا جبکہ انکی جگہ عبدالخاق عتیق ضلع قاضی میرپور(جن کی تعلیمی قابلیت گریجویٹ و ایل ایل ایم شریعہ اینڈ لا ہے)کو تا حکم ثانی اپنے فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ اضافی طور پر جج فیملی کورٹ میرپور تعینات کئے جانے کی منظوری دی ہے۔

یاد رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور راجہ شہزاد اکرم پر فرخندہ رحمن نے الزامات لگائے کہ انہوں نے ان سے اپنا پرسنل فون نمبر اور تصاویر سینڈ کرنے کی ڈیمانڈ کی ۔

Leave a Comment